واشنگٹن:ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما دور کا ہیلتھ کیئر ایکٹ ختم کرنے کی سوچ ظالمانہ اور سفاکانہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وبا کے دنوں میں ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہم معیشت اور صحت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اب بھی اس بحران کی سب سے بنیادی حقیقت کو نہیں سمجھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے وائرس پر قابو پانا ہوگا۔