وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں ایبٹ آباد واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا جبکہ وزیراعظم کے بیان پراپوزیشن نے شدید تنقید کی ہے۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص ہماری سرزمین پر دہشتگردی لایا وزیراعظم نے اسے شہید کہا، وہ اول و آخر دہشتگرد ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ۔

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 'پاکستان کی تاریخ میں شرمساری کے دو واقعات ہوئے ،امریکہ نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا۔

اس واقعے کی وجہ سے دنیا بھر میں لعن طعن ہوئی،دوسری شرمندگی پاکستان میں ڈرون حملے تھے،ہمارا اتحادی پاکستان میں اسامہ کو مارتا بھی ہے اور ہم پرتنقید بھی کرتاہے۔