بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پاکستانی بلے باز

بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پاکستانی بلے باز
کیپشن: image by Cricinfo

برمنگھم : پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے 32 سال بعد قومی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

بابر اعظم پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنھوں نے 32 برس بعد ورلڈ کپ میں سنچری بنائی ہے ، بابر اعظم نے 127 گیندوں پر 101 رنز کی اننگ کھیلی جس میں گیارہ چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے ون ڈائون پوزیشن پر نہ صرف ٹیم کو دبائو سے نکالا بلکہ لاجواب انفرادی اننگز سے حریف کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کر دیا۔