نندی پور پاور پراجیکٹ، راجہ پرویز اشرف کی بریت مسترد، بابر اعوان کو گرین سگنل

10:46 PM, 26 Jun, 2019

اسلام آباد : نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس میں بابر اعوان کو بری کر دیا گیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی ، سماعت میں عدالت نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، احتساب عدالت نے جج محمد ارشد ملک نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔

احتساب عدالت نے بابر اعوان کو بری کر دیا اور ریاض کیانی کی بریت کی درخواست بھی منظور کر لی جبکہ شمائلہ محمود ، پرویز اشرف اور ریاض محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔

مزیدخبریں