ڈالر کی اونچی اڑان، سونا مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

09:27 PM, 26 Jun, 2019

کراچی : ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا ، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 163 روپے پر پہنچ گیا ، ڈالر کے ساتھ سونا بھی مہنگا ہو گیا ، 81 ہزار چار سو روپے فی تولہ  ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے ، 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

حکومت ڈالر کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ، روپے کی قدر میں ایک دن میں 7 روپے سے زائد کی کمی ، انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 163 روپے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 6 روپے دس پیسے مہنگا ہو کر 163 روپے کا ہوگیا ، دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہا ، ایک ہی دن میں فی تولہ سونا  500روپے مہنگا ہو کر 81 ہزار روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے بڑھ کر 69 ہزار 444 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ، پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں رواں ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار میں کمی کا رحجان برقرار رہا ، 100انڈیکس 388 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 802کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزیدخبریں