اے پی سی میں ٹھوس اور قابل عمل فیصلے نہ ہوئے تو مایوسی بڑھے گی،مریم نواز

06:10 PM, 26 Jun, 2019

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آل پارٹیزکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی میں ٹھوس فیصلےہونےچاہئیں،عوام کواپوزیشن سےبہت توقعات ہیں ،قابل عمل لائحہ عمل عوام کےسامنےنہ رکھاتومایوسی بڑھےگی، عوام کواپوزیشن سےبہت توقعات ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نیب کی قیدمیں تمام لوگوں کوسیاسی قیدی قراردیاجائے، اس حکومت نے11مہینوں میں ریکارڈ قرضہ لیاہے، چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین کی تبدیلی پربھی متفقہ فیصلہ ہوناچاہیے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےلیےانصاف کاایک ترازوہےاوراپوزیشن کےلیےدوسرا ہے ، اپوزیشن ایسےاحتساب کےآگےکیوں جھک رہی ہے ? جب پہلی اینٹ سرکےگی توحکومت کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب ، پیپلزپارٹی سندھ  فضل الرحمان اوراے این پی پختونخوا اور  اچکزئی بلوچستان سےآتے ہیں تو اسلام آباد بند کردیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہونی چاہیے، یہ سچ ہے اپوزیشن تاریخ کی بدترین دھاندلی کیخلاف مؤثر آوازنہیں اٹھا سکی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کی نالائقی ،نااہلی بری طرح بے نقاب ہوگئی ہے، نالائقی اور نااہلی کی جو عوامی مہران پر لگ گئی ہے وہ کبھی نہیں مٹنے والی ہے، وقت آگیا ہے کہ اس وسیع تر قومی مفاد کی اصطلاح کو تبدیل کریں۔

مزیدخبریں