واٹس ایپ یکم جولائی کے بعد مائیکرو ساٖفٹ سٹور سے بھی ہٹا لی جائے گی

 واٹس ایپ یکم جولائی کے بعد مائیکرو ساٖفٹ سٹور سے بھی ہٹا لی جائے گی
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ سافٹانک

کیلیفورنیا : سمارٹ فونز کے مقبول ترین مسینجر ایپ نے ونڈوز فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے مائیکروسافٹ سٹور پرایپلی کیشن ہٹانے کی تیاری کر لی ہے ۔

کمپنی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال کے آخرتک ونڈوز سمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردے گی ، اور اب یہ اعلان سامنے آگیا ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن یکم جولائی کے بعد مائیکروسافٹ اسٹؤر سے بھی ہٹا لی جائیگی ۔

صارفین اس انسٹال کرکے استعمال نہیں کرسکیں گے ۔

واضع رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں صٖفر پوائنٹ آٹھائیس فیصد لوگ ونڈوز فونز استعمال کر رہے ہیں ۔ جبکہ انڈرائڈ موبائل فونز کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے ۔

مائیکرو سافٹ اپنے صارفین کو ونڈوز کی بجائے دوسرے سسٹم آئی او ایس اور انڈرائیڈ پر منتقل ہونے کا مشورہ دے چکی ہے ۔