شمالی کوریا نے مائیک پومپیو کو جوہری مذاکرات میں سب سے بڑی رکارٹ قرار دیدیا

شمالی کوریا نے مائیک پومپیو کو جوہری مذاکرات میں سب سے بڑی رکارٹ قرار دیدیا

 
سیئول:  شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو جوہری مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو کا غیر سفارتی رویہ اور پا بندیوں کی دھمکیوں کی وجہ سے دونوں ممالک میں مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے۔ امریکا نے شمالی کوریا کی 80 فیصد معیشت پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ٹرمپ انتطامیہ نے رویہ نہ بدلا تو کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا مشکل ہو گا۔