جس دن زندگی گزارنے کےلئے بہترین جیون ساتھی مل گیا شادی میں تاخیر نہیں کرونگی‘ مہوش حیات

01:07 PM, 26 Jun, 2019

لاہور: ٹی وی اور فلم کی ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میرا ہونے والے جیون ساتھی اگر خوبصورت ہونے کے ساتھ خوب سیرت بھی ہو تو زیادہ خوشی ہو گی ، بعض خوبصورت چہروں کے پیچھے بد دنما دل چھپے ہوتے ہیں جبکہ بعض عام چہرے بڑاخوبصورت دل رکھتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا جیون ساتھی میری آزادی کو سلب نہ کرے اور میں شوبزمیں کام کرنے کے حوالے سے اسے پیشگی آگاہ کروں گی ۔

اگرمیاں بیوی کے درمیان اتفاق رائے موجود ہو توزندگی خوبصورت انداز میں گزرتی ہے اور اگر اختلاف ہو جائے تو شادی شدہ زندگی میں بھونچال آ جاتاہے اور اس کی کئی مثالیں میرے سامنے موجود ہیں ۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جس دن زندگی گزارنے کےلئے بہترین جیون ساتھی مل گیا تو شادی کرنے میں ہرگز تاخیر نہیں کروں گی ۔میری خواہش ہے کہ میرا جیون ساتھی مجھ سے مخلص ،دل کا خوبصورت ہو اور اس میں آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے ۔

مزیدخبریں