کیا تمام جعلی لبرلز نے طالبان کے پیشوا کو اپنا لیڈر تسلیم کر لیا؟ فوادچوہدری

12:11 PM, 26 Jun, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کے شاگردوں کی فہرست میں شیری رحمان،فرحت اللہ بابر اور رضا ربانی کے نام دیکھ کر عجیب سی کیفیت ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کیا تمام جعلی لبرلوں نے طالبان کے پیشوا کو اپنا لیڈر تسلیم کرلیا، مولانا کے شاگردوں کی فہرست میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور رضا ربانی کے نام دیکھ کر عجیب سی کیفیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ کی فہرست میں تذبذب کا شکار دائیں بازو کے تمام افراد موجود ہیں۔

مزیدخبریں