اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس،جواب طلب

11:47 AM, 26 Jun, 2019

اسلام آباد:ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکرٹری داخلہ کے خلاف سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

اسد درانی نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

اسد درانی نے وزارت داخلہ میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو ایک ماہ میں 27 فروری تک اس درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں