جنیوا: بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات کی ایک اور سازش سے پردہ اٹھ گیا،سوئٹرزلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے پکڑے گئے،پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی آقاﺅں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، بھارت اورافغانستان پاکستان دشمنی اور زہر افشانی میں مکمل طور پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت اورافغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی، سوئٹرزلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے رہے۔جنیوا میں احتجاج کے دوران ثابت ہوگیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو فنڈ کرنے میں بھارت اور افغانستان پیش پیش ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف سے پوچھتا ہوں میں نے کو ن سا جرم کیا ہے؟ چوہدری نثار
بھارت کی مدد سے چلنے والی ملک دشمن تنظمیں بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں۔ یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ پی ٹی ایم کو اس کے وہ بیرونی آقا چلارہے ہیں اورپاکستان کیخلاف زہرافشانی میں سرگرم عمل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں