لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیاکے ذریعے سامنے آنے والی پراپرٹیز شریف فیملی کی ملکیت نہیں،نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں،نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے۔
لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار کے ذریعے سے سامنے آنے والی تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا،اب وہ بھی ان کی ملکیت نہیں۔
حسین نواز نے کہا کہ نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے،یہاں غیرقانونی اقدامات ممکن نہیں،نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بےہوشی کی دوابڑھا دی ہے،آج وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا۔