کراچی : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب نے ” اکیلے نا جانا ہمیں چھوڑ کر “ گانا گنگنا کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ویسے تو اپنے جوشیلے خطاب اور تقریر کے دوران علامہ اقبال کے اشعار پڑھنے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں مگر انہوں نے شہر قائد میں انتخابی مہم کے آغاز پر ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کر دیا۔
کراچی: شہباز شریف نے تقریب کے دوران سنگر سے مائک پکڑ کر خود گانا گانا شروع کر دیا #NeoNews #ShehbazSharif https://t.co/gI9jlmV6F7 pic.twitter.com/ruPKwxgR7c
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) June 26, 2018
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوٹل میں عوام کے اسرار پر ’اکیلے نا جانا، ہمیں چھوڑ کر تم، تمھارے بنا ہم بھلا کیا جیئیں گے‘ گایا۔ مقامی گلوکار کے ساتھ گانا گا کر بہت اچھا لگا۔سابق وزیراعلی پنجاب کے گانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے۔