لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نیب کو دھمکیاں وہ دے رہے ہیں جنہیں نیب سے خطرہ ہے ،نیب مقدمات لٹکانے کی بجائے قومی لٹیروں کو لٹکائے تاکہ دھمکیاں آنے کا سلسلہ بند ہو۔
یورپ کے تنظیمی دورے پر روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اصلاحات،احتساب اور پھر انتخاب کی جدوجہد کا ا?غاز دسمبر 2012سے کیا،اصلاحات کیلئے ملکی تاریخ کا پہلا لانگ مارچ جنوری 2013 میں کیا ا?ج بھی سمجھتے ہیں کہ حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اصلاحات،احتساب کے بعد پھر انتخاب فائدہ مند ہوں گے۔
ہم اس نظام کا حصہ بن کر اپنے نظریہ سے غداری نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل پاکستان کی تباہی اور اداروں کی بربادی کے ذمہ دار ہیں،احتساب کے نام پر اڑھائی تین سال شور مچا کر ہر کرپٹ اور چور لانڈری سے دھل کراسمبلی میں چلا گیا ہے،ہم ا س بڑے قومی جرم اور گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔پاکستان کی از سر نو تعمیر کا وقت ا? چکا ہے اگر اسی نظام کے تحت الیکشن ہوئے اور یہی چور اور لٹیرے ایوانوں میں پہنچ گئے تو غریب صرف خودکشیاں کرینگے۔