سوزوکی نے ” سوئفٹ 2019 “ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

07:17 PM, 26 Jun, 2018

لاہور: جاپانی آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کا نیا ورژن سوئفٹ جی ایل نیوی گیٹر مینوئیل متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔

رپورٹس کے مطابق سوئفٹ جی ایل نیوی گیٹر 2019 میں ماضی کے مقابلے میں مسافروں کے تحفظ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ نئے فائیو اسپیڈ مینوئل ورژن والی یہ گاڑی ریورسنگ کیمرے ، 7.0 انچ کے ٹچ اسکرین ڈسپلے جو کہ ملٹی میڈیا سیٹلائیٹ نیوی گیشن سے لیس ہوگا، 16 انچ alloy وہیل، ڈے ٹائم رننگ لائٹس اور پرائیویسی گلاس جیسے فیچرز کے ساتھ ہوگی۔اس کے حفاظتی فیچرز میں خودکار ایمرجنسی بریک، اڈاپٹو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر، ویونگ الرٹ وغیرہ کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اس وقت دستیاب سوئفٹ گاڑیوں میں نہیں۔تاہم ان فیچرز کی بدولت قیمت میں ایک ہزار ڈالرز کا اضافہ بھی ہوگیا ہے اور اسے 16 ہزار 990 ڈالرز (20 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی پروڈکشن اگست میں شروع ہوگی جبکہ یہ اکتوبر میں دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔تاہم یہ پاکستان میں کب تک آتی ہے، ابھی اس بارے میں کہنا مشکل ہے، کیونکہ ابھی تک یہاں 2018 کا ماڈل بھی فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے۔2018 کا ماڈل بھارت میں رواں سال فروری میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا تاہم پاکستان میں اس کی آمد ستمبر تک متوقع ہے۔

مزیدخبریں