مخالفین کے  الزامات کا جواب نہیں دوں گا: شہبازشریف 

06:28 PM, 26 Jun, 2018

کراچی:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں الزامات کا جواب نہیں دوں گا،  گزشتہ5 سال میں ہماری اور دوسری حکومتوں کی خدمات کا موازنہ کرلیں، موازنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کا قیام بڑی کامیابی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے کراچی میں امن بحال کیا، آج کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری نہ ہونے کے برابر ہے۔ کراچی میں امن کیلئے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی دینےکا معاملہ، ہائی کورٹ کاہوم سیکرٹری سے جواب طلب
  

انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے موقع دیا تو سندھ کو پنجاب جیسی ترقی دیں گے، کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولتیں میسر نہیں، ہم کراچی کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، کیونکہ لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، کراچی میں موجود غلاظت کو صاف کردیں گے، موقع ملا تو سندھ میں بھی دانش اسکول بنائیں گے۔ 2013 سے 2018 تک ہماری خدمات سب کے سامنے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: این آر اوکا قانون بنانے میں کوئی کردار نہیں:آصف زرداری
    

شہبازشریف  نے کہا پارٹی نے فیصلہ کیا تھا  کہ انتخابی مہم کا آغاز کراچی سے کیا جائے،  این اے 244 سے مفتاح اسماعیل ہمارے امیدوار ہوں گے، انتخابات میں کامیابی کے بعد سندھ کے دیہات میں سڑکیں بنائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں