زمبابوین صدر پر حملے کے بعد سہ ملکی سیریز کو خطرات لاحق

05:39 PM, 26 Jun, 2018

ہرارے: زمبابوین صدر پر حملے کے بعد سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز یکم جولائی سے 8جولائی تک ہرارے میں شیڈول ہے جبکہ زمبابوے میں 30 جولائی کو عام انتخابات ہو رہے ہیں، گزشتہ دنوں زمبابوین صدر ایمرسن منانگاگاوا پارٹی ریلی کے دوران بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تھے۔

سیکیورٹی کی غیریقینی صورتحال پرپاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )اور کرکٹ آسٹریلیا گومگوں کا شکار ہے۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورہ بدستور پلان کا حصہ ہے مگر بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کیا گیا ہے، پلیئرز اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت کو مقدم رکھا جائے گا۔

زمبابوین کرکٹرز اور ان کے بورڈ کے مابین معاوضوں کی عدم ادائیگی پر پہلے ہی تنازعہ چل رہا ہے، زمبابوے کے ڈکٹیٹر رابرٹ موگابے کے 37 سالہ دور اقتدار کے خاتمہ کے بعد آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے، اس تمام صورتحال کی وجہ سے ٹرائی سیریز ملتوی کیے جانے کے امکانات بھیہیں۔

مزیدخبریں