فلم ”ریس تھری‘ ‘ کے باعث سوشل میڈیا پرسلمان خان کے خلاف مہم شروع

فلم ”ریس تھری‘ ‘ کے باعث سوشل میڈیا پرسلمان خان کے خلاف مہم شروع
کیپشن: فوٹو: بالی ووڈ لائف

ممبئی : بالی ووڈ سلطان سلمان کی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے انہوں نے فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ نے اب تک باکس آفس پر تقریباً 160 کروڑ کا بزنس کرنے کیا لیکن مداحوں کی جانب سے فلم کی کہانی ،کرداروں اور گرافکس میں ناتجربے کاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سلو میاں کی نئی آنے والی فلم ’دبنگ تھری‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر ’وی ڈانٹ وانٹ دبنگ تھری‘ کے نام سے ہیش ٹیگ خاصی مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا ہے۔



’وی ڈانٹ وانٹ دبنگ تھری‘ ہیش ٹیگ کو سلو میاں کے مداحوں نے استعمال کرکے سلمان خان کے لئے بڑی مصیبت کھڑی کردی ہے اور اس بائیکاٹ کی مہم نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا ہے۔