اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں چوہدری محمد الیاس اور محمد زبیر کے نام خارج ہیں۔ پی ٹی آئی نے گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا۔
چوہدری محمد الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رہ چکے ہیں اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھی تھے۔
مزید پڑھیں: پشاور، تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، 2 پائلٹ شہید
یاد رہے کہ اس سے قبل کارکنان کے شدید احتجاج پر تحریک انصاف کی قیادت نے ملتان کے حلقہ این اے 157 سے سکندر بوسن کو جاری کردہ ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔
سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا جس پر کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر شدید احتجاج کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں