نیو یارک: سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ پر بحث کے دوران پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کے دوران کہا کہ علاقائی کشیدگی اور بڑی طاقتوں کی سیاست سے مشرق وسطیٰ کا تنازعہ پھیل سکتا ہے جہاں کثیر الجہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ یک طرفہ اقدامات اور غلط اندازے خطے کے عوام کے لیے مشکلات ہی لاتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونا ہے۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل کو عالمی برادری کے سامنے روندا جا رہا ہے اور سلامتی کونسل کے ایکشن نہ لینے سے صورتحال بدتر ہوئی۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ہے۔ یمن میں 22 ملین افراد کو درپیش صورتحال مسئلے کے سیاسی حل کا تقاضہ کرتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں