نواز شریف نے قمرالاسلام کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دے دیا

نواز شریف نے قمرالاسلام کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دے دیا
کیپشن: بیگم کلثوم نواز کی حالت پچھلے دو دنوں سے انفیکشن کی وجہ سے خراب ہے، نواز شریف۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 59 سے ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر قمر الاسلام کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے معلومات لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی پتا چلا ہے یہ ڈویلپمنٹ افسوس ناک ہے، اور مجھے سن کر بہت دکھ ہوا۔

اپنی اہلیہ کی صحت بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت پچھلے دو دنوں سے انفیکشن کی وجہ سے خراب ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کو صحت عطا کرے۔ ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے اور اللہ کی رضا ہو تو سب سیکنڈ میں ٹھیک ہو سکتا ہے۔

 مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز صاف پانی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام اور سابق سیکرٹری وسیم اجمل کو گرفتار کیا تھا۔ نیب کے ترجمان نے دونوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ دونوں ملزمان کو آج احتساب عدالت کے روبرو جسمانی ریمانڈ کے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں