تحریکِ انصاف کو بڑا جھٹکا، پیپلز پارٹی نے 3 وکٹیں گرا دیں

09:33 AM, 26 Jun, 2018

منڈی بہاءالدین: پاکستان پیپلز پارٹی نے منڈی بہاءالدین سے تحریکِ انصاف کی 3 وکٹیں گرا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز این اے 86 سے فخر عمر لالیکا کے بعد صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ فخر لالیکا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پہلے کر چکے تھے تاہم انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات میں باضابطہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی پی 67 سے فیصل گوندل اور پی پی 68 کے ناصر تارڑ پیپلز شامل ہیں۔

آصف زرداری سے ملاقات میں پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ فیصل گوندل نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹھکرا کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں