سلمان خان نے شادی کو پیسے کی بربادی قرار دیدیا

ممبئی :بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے بالآخر شادی نہ کرنے کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں کرتے ، بلکہ انہیں تو ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی ، انہوں نے کہا کہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔

08:45 PM, 26 Jun, 2017

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا، میں اب بھی رکشے میں سفر کرتا ہوں اور سائیکل چلاتا ہوں۔ انہوں نے اپنے تکلیف دہ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ چاروں طرف سے مایوسی اور ناامیدی میں گھر چکے تھے تاہم اس دور کے بارے میں انہوں نے کسی سے بات نہیں کی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ان حالات اور ان سے وابستہ کیفیت سے باہر آگئے۔

مزیدخبریں