اداکارہ میرا نے اگست میں شادی کا اعلان کر دیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی جانب سے شادی کا نیا دعویٰ سامنے آگیا ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگست میں شادی کر رہی ہوں ، شادی کے بعد فلمی دنیا چھوڑ کر بچے پیدا کروں گی ، ماہانہ خرچ دس لاکھ روپے ہے ،ماضی میں اداکار سعود مجھ سے شادی کے خواہش مند تھے، عمران ہاشمی کا رشتہ بھی آیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ خرچ اور خواتین کا خیال کرنے والے مرد زیادہ اچھے لگتے ہیں۔مہندی کی تقریب 5 اگست کو ، شادی 22 اگست اور ولیمہ نومبر میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے صدارتی ایوارڈ ملا لیکن میں نے کبھی بھی ایوارڈ کے لیے کوئی سیاسی سفارش نہیں کروائی نہ کسی سیاست دان کے ساتھ کبھی کوئی گہری دوستی رکھی ، البتہ نواز شریف سے ٹیلی فون پر ایک بار بات ہوئی تھی۔ فلم انڈسٹری سے بہت سے رشتے آئے ، دو بہت اچھے رشتوں کے لیے بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی کہا جن میں اشمیت پٹیل اور عمران ہاشمی کے نام تھے جبکہ پاکستان میں شروع میں اداکار سعود نے پروپوز کیا ، وہ مجھ سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے جبکہ بابر علی بھی سیٹ پر بہت خیال رکھتے تھے۔