لاہور: رمضان کا مبارک مہینہ اختتام پذیر ہو گیاجس کے بعد آج عید کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
رمضان کے ختم ہونے کے بعد یہ انسان کا دل چاہتا ہے کہ وہ سامنے آنے والی ہر خوراک سے لطف اندوز ہو لیکن رمضان کے بعد اچانک بہت زیادہ کھانا پینا آپ کو موٹاپے کا شکار بھی بناسکتاہے۔
تاہم ان مفید ہدایات پر عمل کرکے آپ اس جسمانی خطرے کو کم کر سکتے ہیں
چہل قدمی:
جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کا جسم خوش رکھنے والا ہارمون ایڈروفین خارج کرتا ہے جو آپ کی کھانے کی اشتہا کو قابو میں رکھتا ہے اور مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ صبح کی چہل قدمی کے بعد کون ہے جو ذہنی فرحت محسوس نہیں کرتا؟
کھانے سے پہلے پانی پینا:
کھانے سے پہلے دو کپ یا پانچ سو ملی لیٹر پانی پینے سے آپ کو کم کیلیوریز لینے میں مدد ملتی ہے، یہ اپنی بڑھتی خوراک میں میں کمی لانے کا بہترین طریقہ ہے۔
خوراک کا انتخاب
صحت مند خوراک کے آپشنز کا دانشمندانہ استعمال کریں، اور کوشش کریں کہ جنک فوڈ یا غیرصحت مندانہ انتخاب سے کچھ دور ہی آپ کی نشست ہو تاکہ ان کو کھانے کا موقع ہی نہ مل سکے۔
زیادہ چبانا
ہر ایک اس بات سے آگاہ نہیں کہ غذا کو ہضم کرنے کا سلسلہ درحقیقت ہمارے معدے سے نہیں بلکہ منہ میں چبانے سے شروع ہوتا ہے۔ ہمارے منہ میں موجود لعاب دہن ایسے خامرے موجود ہوتے ہیں جو خوراک کو نگلنے سے پہلے ہی قابل ہضم بنانا شروع کردیتے ہیں۔ نوالے کو مناسب چبانا جسم کو یہ سگنل بھیجتا ہے کہ وہ ہاضمے کے باقی بچ جانے والے پراسیس کے لیے تیار ہوجائے۔
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال
پھلوں اور سبزیوں میں موجود پانی اور فائبر آپ کی پیاس بجھانے کے ساتھ پیٹ بھرنے کا احساس بھی دلاتے ہیں، پھلوں میں موجود مٹھاس ہمارے جسم میں چینی کے لیے پائی جانے والی طلب کو مطمئن کرتی ہے جس سے آپ اتنا زیادہ میٹھا بھی استعمال نہیں کرتے جو وزن بڑھانے کا سبب بن جائے۔