ٹرینیڈاڈ : بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے کالی آندھی کو با آسانی 105 رنز سے شکست دی ۔ اس جیت کے بعد بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے آغاز میں بھارت نے شاندار کارکردگی کی بدولت بارش سے متاثرہ میچ میں 43 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 310رنز بنائے ۔ اوپنرز اجنکیا ریہانے نے103، شیکھردھاون 63 اور ویرات کوہلی نے 87 رنز بنا کر اپنی ٹیم بہترین اسکور تک رسائی دلائی۔
ہدف کے تعقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 205 رنز ہی بناسکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ 81 رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی بلے بازطویل اننگز نہ کھیل سکا، روسٹن چیز 33، جیسن ہولڈر 29اور ایون لوئس 21 رنز بنائے۔بھارت کے کلدیپ یادو نے تین اور بھوونیشور کمار نے دو وکٹیں لیں۔سنچری بنانے والے اجنکیا راہانے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 30 جون کو کھیلا جائےگا۔
دوسرا ون ڈے، بھارت نے کالی آندھی کو باآسانی ہرا دیا
ٹرینیڈاڈ : بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے کالی آندھی کو با آسانی 105 رنز سے شکست دی ۔ اس جیت کے بعد بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
05:34 PM, 26 Jun, 2017