اسلام آباد: عید کے دن بھی قوم کےبہادر جوان سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ نماز عید میں پاکستان کی ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔ آرمی چیف نے سرحد کی حفاظت پر تعینات جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔
COAS offered Eid Prayer with troops at LOC.Prayed for prosperity of Pakistan. Hailed morale of troops, devotion & operational preparedness. pic.twitter.com/sNqLfCbocd
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 26, 2017
جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے عید کا دن آپریشنل بیس پر جوانوں کے ساتھ گزارا۔ ائیر چیف مارشل ڈیوٹی پر موجود پائلٹس،ائیرمین،ٹیکنیشنز سے ملے اور انکے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے عید کے موقع پر پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے عید کی نماز 31 میرین بٹالین ہیڈ کوارٹر سجاول میں ادا کی۔ انھوں نے بھارتی سرحد کے قریب غنی پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔نیول چیف نے کہا کہ دشوار گزار علاقے میں محدود سہولیات کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینا قابل ستائش ہے۔عید کے دن بھی پاک افواج کے جوان سرحدوں پر چوکس ائرچیف مارشل سہیل امان نے عید کا دن آپریشنل بیس پر جوانوں کیساتھ گزارا نیول چیف نے 31 میرین بٹالین ہیڈکوارٹر سجاول میں ادا کی .