بہاولپور: سانحہ احمد پور شرقیہ کے دس ہلاک شدگان کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔
سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث علاقے کی فضا سوگوار رہی اس المناک سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں علی حسن گیلانی ایم این اے عدنان فرید ایم پی اے سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سانحہ میں ہلاک ہونے والے دس افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ جبکہ باقی افراد کی نعشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی ہلاک ہونے والے دس افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر لواحقین غم سے نڈھال تھے۔
سانحہ احمد پور شرقیہ کے دس ہلاک شدگان کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
11:13 AM, 26 Jun, 2017