کوئٹہ: ملک بھر کی طرح کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں سخت سیکو رٹی میں انتظامات میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی ،ہز اروں فرند اسلام نے نماز عید ادا کی۔
کو ئٹہ شہر میں 180سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہو ئے ،صبح چھ بجے سے لیکر ساڑھے نو بجے تک مختلف مساجد اور امام با رگا ہوں میں نماز عید ادا کی گئی۔
اس موقع پر بچوں بڑوں اور بز گوں نے ہز اروں کی تعداد میں عید نماز پڑھی ،عید نماز کے موقع تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکو رٹی کے اتنہا ئی سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پولیس اور ایف سی لیو یز کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار مساجد اور امام بارگا ہوں کی سیکو رٹی پر مامعور رہے ،جبکہ کو ئٹہ آئی جی آفس دھماکے کے بعد ریڈزون اور اجتماعات کے قریب گا ڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس کے علا وہ کو ئٹہ کے پہاڑوں پر بھی سیکو رٹی اہلکار تعنیات رہے ۔