لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔نماز فجر کے بعد لاہور،اسلام آباد اورپشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔ایبٹ آباد،مالاکنڈمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔آخری اطلاعات تک کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔