وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سیدھےبہاولپور پہنچ گئے

09:43 AM, 26 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

بہاولپور: وزیراعظم محمد نواز شریف بہاولپور پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سانحہ احمد شرقیہ کے بعد لندن سے سیدھے بہاولپور پہنچے ہیں ۔وزیر اعظم لندن میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرنے کے بعد دورہ مختصر کر کے بہاولپور پہنچے ہیں، وکٹوریہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے۔
سانحے کے حوالے سے وزیر اعظم کو سانحہ احمد پور پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم احمد پور شرقیہ میں جائے حادثہ پر بھی جائیں گے۔وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ  پنجاب کو پہلے ہی بہاولپور پہنچنے اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے گزشتہ روز ہی وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو تمام تر اقدامات کی ہدایت جاری کی تھی۔آئل ٹینکر الٹنے کے باعث احمد پور شرقیہ کے قریب آگ لگنے کا المناک اور افسوسناک واقعہ کل پیش آیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف جیسے ہی پاکستان واپس آئے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کوترقی،امن وسلامتی اورخوشحالی کامثالی گہوارہ بنانے کیلیے کوشاں ہے، ملک میں سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں، آج ہمیں اپنی صفوں میں اتحادپیداکرنےکاعہدکرناہے، قوم کی صلاحیتوں اور بصیرت پر پورا بھروسہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عید کا دن پاکستانیوں کیلئے خوشبوں اور مسرتوں کا باعث ہے،عید کا دن اپنے اندر ہمدردی ، ایثار اور درد دل سمیٹے ہوئے ہے،عید الفطر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا دن ہے،عید الفطر مسلمانوں کیلئے اجتماعی خوشی کا دن ہے، پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گل دستہ ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ پرقوم افسردہ ہے،غم میں شریک ہیں قوم کی صلاحیتوں اور بصیرت پر پورا بھروسہ ہے۔

مزیدخبریں