لاہور: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ آج منائی جارہی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ حالیہ بم دھماکوں اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث عوام نے عید کا اس بار سادگی سے اہتمام کیا ہے۔مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔
لاہور کی بادشاہی مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا،،ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد میں نمازِ عیدالفطر اداکی گئی ،،نما زیوں کی بڑی تعداد نما ز عید ادا کر نے کے لئے فیصل مسجد پہنچی۔
کراچی میں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا،سبیل والی مسجد میں عید کی نماز اداکی گئی ،،نماز عید کے اجتماعات کیلئے شہر کی تمام مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے.پشاور اور کوئٹہ میں بھی عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے،جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید ادا کی ۔سانحہ احمد پورشرقیہ اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے سوگ میں ایوان صدر عید کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے بہاولپور میں نماز عید ادا کی، وزیر اعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق بھی تھے۔گورنرسندھ محمد زبیر نےتمام مسلمانوں کوعیدکی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ،بہاولپورحادثےکےبعدعیدسادگی سےمنائی جارہی ہے۔ پاکستان میں90فیصددہشت گردی کےواقعات کم ہوئےہیں،دہشت گردی کےخلاف سخت آپریشن پرردعمل آسکتاہے۔
ملتان کے مختلف عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شہید موسیٰ پاک دربار اور شاہ محمود قریشی نے دربار حضرت بہاؤالدین زکریا میں نماز عید ادا کی۔
فیصل آباد میں نماز عید الفطر سادگی کے ساتھ ادا کر دی گئی، احمد پور شرقیہ کے واقعہ کے بعد عوام نے سادگی سے ادا کی ۔