جماعت اسلامی کو مری روڈ پر  دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت 

10:28 PM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:جماعت اسلامی کو مری روڈ پر  دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت  مل گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ  جماعت اسلامی کو مری روڈ پر دو سے تین روز تک دھرنا جاری رکھنےکی مشروط اجازت مل گئی ہے۔

جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا جاری ہے۔ذرائع کے مطابق  جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جماعت اسلامی ٹریفک بلاک اور امن عامہ میں خلل ڈالے بغیر احتجاج اور دھرنا دے گی، مذاکرات میں ڈی سی، سی پی او اور آر پی او راولپنڈی سمیت سینئر حکام موجود تھے۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا۔ پنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا  جس کے جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کی اور تین مقامات پردھرنوں کا اعلان کیا۔ذرائع نے بتایاکہ جماعت اسلامی ٹریفک بلاک اورامن عامہ میں خلل ڈالے بغیراحتجاج اور دھرنا دے گی۔ مذاکرات میں ڈی سی، سی پی او اور  آر پی او راولپنڈی سمیت سینئر حکام موجود تھے۔

مزیدخبریں