" اپنے گھر آئی ہوں، کیا گھر کےاندر بھی دفعہ 144 کا نفاذ ہے؟"، زرتاج  گل کا ایس  ایچ او سے  مکالمہ

09:38 PM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈی جی خان : پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل   کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل  ہوئی ہے۔  اس ویڈیو میں  زرتاج گل ایس ایچ او سےتکرار کررہی ہیں کہ  اپنے گھر میں آئی ہوں کیا گھر کےاندر بھی دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ 

پی ٹی آئی  کی رہنما زرتاج گل ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پہنچیں، ان کی آمد پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

اس موقع پر زرتاج گل  کی ایس ایچ او سے تکرا  ر ہوئی کہ پولیس میرے فارم ہائوس میں کیوں آئی ہے ۔ ایس ایچ او نے کہا میڈم آپ ریلیکس ہوں ہم اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

زرتاج گل ویڈیو میں  پولیس والوں کو یہ بھی کہتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں کہ  ڈنڈے کس لئے لائے ہو؟ مرد پیچھے ہٹیں، اس پر پولیس والے خاموش رہے۔

مزیدخبریں