صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے منظوری دے دی

 صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے منظوری دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت آصف نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوں گے۔
 
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت  آصف زرداری  نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈ ہاک ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ 

 سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل  کی تقرری ایک سال  کے لیے  ہوگی۔

مصنف کے بارے میں