حکومت جماعت اسلامی سے بات چیت کے لیے تیار،   مذاکرات کی پیشکش بھی کردی

07:13 PM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:حکومت جماعت اسلامی سے بات چیت کے لیے تیار ہوگئی۔    مذاکرات کی پیشکش بھی کردی  ۔   وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ  کاکہنا ہےکہ حکومت  جماعت اسلامی سے بات چیت کے لیے تیار ہے ۔

عطا تارڑ نے امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ  جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ وہ لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جلسہ کر کے پروگرام ختم کردیں گے تاہم حکومت اب بھی بات چیت کیلئے تیار ہے۔
 جماعت اسلامی پر معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب لیاقت باغ میں جلسے کا طے ہوا تو اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سمجھ نہیں آرہی۔

ان کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تین رکنی کمیٹی  تشکیل دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کےساتھ بیٹھ کربات کرسکتےہیں۔

 وزیراطلاعات نے بنوں جلسے میں وزیراعلیٰ کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی مجبوری سمجھتے ہیں، وہ ایپکس کمیٹی میں یقین دہانی کراتے ہیں اور عوام کے سامنے الگ بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کو واپس لانے کے فیصلے کے بعد دہشت گردی بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ آپ دہشت گردی کے خلاف اپنی اقدامات گنواتے۔

مزیدخبریں