خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے: علی امین گنڈاپور

05:54 PM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

بنوں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاکہنا ہے کہ  خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔علی امین گنڈا پور نے  بنوں امن مارچ سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ  خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ میں بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلان کرتا ہوں کہ اس صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صدیوں پر محیط تاریخ ہے  ۔ پشتونوں کی کئی صدیوں پرانی تاریخ ہے، پاکستان کوآزاد کرانےمیں پشتونوں نےبھرپورکردارادا کیا تھااور پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پشتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور کشمیر کو آزاد کرانے میں بھی پختونخوا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں اسلحہ و بارود پختونخوا کے قبائل اور عوام نے اپنی فوج کو دیا ہے، ہم نے تن من دھن کے ساتھ اپنے ملک، عوام، قوم سے وفاداری کی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بنوں میں افسوس ناک واقعہ ہوا، بنوں کے لوگوں نے تعاون کرکے مزید نقصان سے بچایا، اس ملک کے لیےخون دیں گےمگر اپنے فیصلے خود کریں گے، ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مدارس کے بچے ہمارے بہت قریب ہے، جیسا بنوں کےعوام چاہیں گے بالکل ویسا ہی کریں گے، ہم نےبجٹ میں مدارس کے بچوں کےلیےبھی فنڈ رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بنوں جرگے تمام 16 مطالبات منظور کیے گئے، میرے پاس دستخط شدہ دستاویز موجود ہے لیکن ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو ہر بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، آپ ہی کے 16 نکات میں ایک نکتہ تھا کہ مدارس، کسی گھر یا خفیہ ٹھکانہ سمجھے جانے والے کسی بھی مقام پر کوئی اور ادارہ نہیں بلکہ ہماری انتظامیہ اور پولیس جائے گی اور وہ ہی صرف معاملے کو حل کرے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام پختونخوا کے عوام سن لو، میں نے پہلے دن کہا تھا اپنی اصلاح کر لو، جو اصلاح نہیں کرے گا وہ سزا کے لیے تیار رہے، کوئی بھی، کسی بھی نام یا کسی ادارے کے نام سے بھی کوئی مسلح گروہ یا مسلح شخص پختونخوا میں نظر نہ آئے۔

علی امین گنڈاپور نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری ٹیم ہو، کرپشن کے خلاف لڑو، کرپشن مت چھوڑو، میں آپ کو اختیار دیتا ہوں، منشیات مت چھوڑو، منشیات فروش کو مت چھوڑو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔
علی امین گنڈا پور کامزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی شخص سےتواختلاف ہوسکتا ہے، شہید کےبارے میں غلط بات ہوتی ہےتودل دکھتا ہے، ہم سب نےشہدا کےلواحقین کا ساتھ دینا ہے۔

مزیدخبریں