مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ،19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8  سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم

04:58 PM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ  ہوگیاہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8  سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم  رہیں۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیا ہےکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح مزید 0.17 فیصد بڑھ گئی اور  ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے 1.71 فیصد، بیف 0.93 فیصد،گڑ  0.89 فیصد، دال مونگ 0.84 فیصد، تازہ دودھ 0.45 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.23 اور سگریٹ 0.12 فیصد مہنگے ہوئے۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد،کیلے 0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جب کہ آلو   کی قیمت میں0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی  گئی،  حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت بھی 1.04 فیصد کم ہوئی۔

مزیدخبریں