ملک کی سلامتی، خوشحالی کی خاطر سب کو ملکرکام کرنا ہوگا، انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا:ملک احمد خان

04:41 PM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی، خوشحالی کی خاطر سب کو ملکرکام کرنا ہوگا، انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے  میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ   ملک کی سلامتی، خوشحالی کی خاطر سب کو ملکرکام کرنا ہوگا، انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔

ملک احمد نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کا70فیصد وقت اپوزیشن کو دیا، گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کسی کے حق میں نہیں، گالم گلوچ کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کرسکتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے ملک میں عدم استحکام کی میخیں گڑی، آج تک ملک میں استحکام نہیں آسکا، میں کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کر رہا، صرف اس ایوان کی بگڑتی صورتحال کے ذمے داران کا تعین کرکے بتا رہا ہوں۔ میں درخواست کر رہا ہوں کہ اپنے رویے میں بہتر لائیں، میرا عہدہ ایسا نہیں کہ سیاست کروں، حکومت اور پی ٹی آئی کے لوگ صبر کا مظاہرہ کریں۔


ملک احمد خان نے کہ عظمیٰ بخاری کل سارا دن کورٹ میں بیٹھی رہیں، ان کے بارے میں جو کیا گیا، کون ذمے دار ہے، وہ ذہنیت، وہ ڈیجیٹل دہشت گردی کی سوچ جو عفریت کی ملک میں پنجے گاڑ رہی ہے، کون ہے اس کا ذمے دار، آپ کو اس کا فرق نہیں پڑھتا ہوگا، جس فریق کو فرق نہیں پڑھتا نہ پڑے، لیکن جب تک میں سپیکر ہوں، کسی کو گالی نہیں دینے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے طریقہ کار کی خلاف ورزی نہیں کرنے دوں گا، آپ اپنی تربیت پر بھی غور کریں۔

مزیدخبریں