اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔
اے ڈی بی کے مطابق رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد پر خرچ ہوگی۔ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے رقم کااستعمال کیا جائے گا۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی، ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔