190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء صفائی کی عدم موجودگی پر سماعت بنا کسی کاروائی ملتوی

11:50 AM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت بنا کسی کاروائی کے 30 جولائی تک ملتوی  کر دی  گئی۔ سماعت کے دوران وکلاء صفائی عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے وکلا صفائی کو گواہان پر جرح کی آخری وارننگ دے دی ۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ 10 بجے سماعت کے آغاز پر وکلا صفائی عدالت موجود نہ تھے جس پر کاروائی ایک گھنٹے کیلئے موخر کی گئی۔ 10 بجے سماعت کے موقع پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔


معاون وکیل خالد یوسف چوہدری کا 11 بجے سماعت پر عدالت میں موقف اپنایا کہ سینیئر وکلاء راستہ میں ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت بنا کسی کاروائی کے 30 جولائی تک ملتوی  کر دی  گئی۔


گزشتہ سماعت پر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ہے،  گزشتہ سماعت پر ایک اور گواہ  نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کا بیان بھی قلمبند کیا گیا ۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 34 گواہوں کے بیانات ریکارڈ جبکہ 33 پر جرح مکمل ہوچکی ۔

واضح رہے کہ آج پنجاب بھر مین دفعہ ا144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے باعث  آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے دوست، بہنوں اور وکلا سے ملنی کی اجازت نہ دی گئی۔  

مزیدخبریں