جماعت اسلامی احتجاجی دھرنا ، اسلام آباد پولیس نے فیض آباد بند،  ریڈ زون سیل کردیا

10:21 AM, 26 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جماعت اسلامی کا ڈی چوک احتجاجی دھرنا دینے کے اعلان کے بعد راولپنڈی سے اسلام جانے والے  پوائنٹ فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا، ریڈزون جانے والے راستوں کو بھی کینٹینر لگا کر سیل کیا گیا۔

انتظامیہ نے  فیض آباد پل پر اسلام آباد جانے و آنے والے راستے پر کنٹینرز کرکے بند کیاگیا ہے جبکہ ریڈ زون میں جانے والے راستے نادرا چوک سرینا چوک ایکسپریس چوک پر کنٹینرز  لگا کر بھاری نفری تعینات کردی ہے۔  

پولیس کا جماعت اسلامی متحرک کارکنان کیخلاف کریک ڈائون بھی رات سے جاری ہے۔ 


پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دفعہ 144کے نفاذ سے کسی احتجاج کی اجازت نہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی احتجاج کے حوالے سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں