کسی ساز ش کے تحت الیکشن ملتوی  نہیں ہوں گے،ٹیکنو کریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے ، نگران وزیر اعظم کو سیاست دان ہونا چاہئے:رانا ثنا اللہ

08:55 PM, 26 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثناا للہ کاکہنا ہے کہ  کسی ساز ش کے تحت الیکشن ملتوی  نہیں ہوں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر انٹرویومیں کہا کہ  کسی ساز ش کے تحت الیکشن ملتوی  نہیں ہوں گے۔مردم شماری کی ویریفکیشن بہت ضروری ہے۔ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ نئی مردم شماری پر تمام صوبوں سمیت پنجاب کوبھی اعتراض ہے۔نئی مردم شماری کسی کو بھی  قبول نہیں ہے۔ بلوچستان کے دوست کہہ رہے ہیں کہ ہماری آبادی کو صحیح  نہیں گنا جاتا۔

مردم شماری میں سب سے بڑا اعتراض  کراچی  کی آبادی کا تھا۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ حکومت تین ماہ کی چھٹی پر چلی جائے ۔ہماری پارٹی نے نگران وزیر اعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام نہیں دیا۔ٹیکنو کریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے ہیں۔ نگران وزیر اعظم سیاست دان ہونا یہ تجویز ہے۔اسحاق ڈار، رضاربانی سمیت کسی سیاست دان  کانام  ہوسکتاہے۔  ہم نے جونام دینے ہیں وہ دیکھ بھال کردینے ہیں۔ راجہ ریاض مہر لگادیں گے تو اتحادی نگران وزیر اعظم کے معاملے میں آگے بڑھیں گے۔

 راجہ ریاض فیصل آباد میں اچھے امیدوار ہیں ان پر کوئی الزام نہیں ہے۔ نواز شریف الیکشن سے ڈیڑھ  ماہ قبل وطن واپس آئیں گے۔نواز شریف عوام کے سامنے اپنا پروگرام رکھیں گے ۔نواز شریف وطن واپس آئیں گے توبھرپور استقبال ہوگا۔ یہ کے پی نہیں صرف پنجاب میں الیکشن کرانا چاہتے تھے۔پنجاب الیکشن ہوجاتا تو عام انتخابات بے معنی ہوجاتا۔ ہمارا دعوی تھا الیکشن نگران سیٹ اپ کے تحت ہونا چاہئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر،توشہ خانہ ،190 ملین پائونڈ کیس  بہت سیدھے ہیں۔ کیس میں گرفتار کرنے سے بہتر ہے ٹرائل ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی سیاست کوتباہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی عمل سے سزا ہو، نااہلی ہو اور جیل جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ملٹری ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اس کوسزابھی ملٹری کورٹس میں ہی ملنی چاہئے۔

اسٹیبلشمنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے لائی تھی کیونکہ نواز شریف ان کی بات نہیں مانتے تھے۔نواز شریف کونہ  نکالا جاتا تو ہمارے گلے میں پھندا نہ لگتا۔سانحہ نو مئی پر لوگوں کومعافی مانگنی چاہئے۔ 

مزیدخبریں