لاہور: خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

01:26 PM, 26 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  کراچی کے بعد لاہور میں بھی خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ  سامنے آ یا۔ خاتون کو ہراسا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔


ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سوار راہ گیر خاتون کو فحش اشارے کرتا رہا۔ 


ملزم خاتون کا تعاقب کرکے اسے مسلسل  ہراساں کرتا رہا، خاتون کے ردعمل پر ملزم فرار ہوگیا۔


پیلی شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار کی کلوزسرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ 


واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں بھی رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔  پولیس کے مطابق  رکشہ ڈرائیور کو گزشتہ رات گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں