کئی روز کے عروج کے بعد  ڈالر کی قدر میں کمی، 1 روپے 27  پیسے سستا

کئی روز کے عروج کے بعد  ڈالر کی قدر میں کمی، 1 روپے 27  پیسے سستا
سورس: File

کراچی: ایکسچینج کمپنیز  کو اسٹیٹ بینک  کی جانب سے   ملک میں نقد ڈالر لانے کی اجازت ملنے کے بعد روپے   کی قدر بڑھنے لگی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں 1 روپے 50 پیسے کمی   کے بعد   293 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 292 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک میں بھی  ڈالر ایک روپے 27  پیسے سستا ہونے کے بعد   287  روپے 25 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔   گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان  سٹاک ایکسچینج کا  ہنڈرڈ انڈیکس 246 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 663 پر آ گیا۔  گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں