ملک میں بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر،ٹرینیں 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

12:51 PM, 26 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا  شیڈول آج بھی متاثر ہے ۔ موسم کی خرابی کے  باعث کراچی سے ٹرینیں لیٹ آکر لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے لیٹ روانہ ہوں گیں۔  قراقرم،کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس،ملت ایکسپریس 2سے 5 گھنٹے لیٹ روانہ ہوں گی۔

لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا آج کا شیڈول  درج ذیل ہے:

قراقرم 42-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے شام 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس 16-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے شام 5 بجے کی رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

بزنس ایکسپریس 34-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

ملت ایکسپریس 18-ڈاون فیصل آباد سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 30 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی۔

باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

مزید معلومات اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں