ٹریل تھری مبینہ زیادتی کیس:   ملزم کی ضمانت منظور، جھوٹا مقدمہ کرانے والی لڑکی اور ساتھیوں پر اندراج مقدمہ کا حکم

ٹریل تھری مبینہ زیادتی کیس:   ملزم کی ضمانت منظور، جھوٹا مقدمہ کرانے والی لڑکی اور ساتھیوں پر اندراج مقدمہ کا حکم
سورس: File

اسلام آباد: ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس عدالت نے ملزم نعمان رزاق کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے  جھوٹا مقدمہ کروانے پر سدرہ نامی لڑکی اور اس کے ساتھیوں پر اندراج مقدمہ کا حکم بھی دے دیا۔ 

جج عدنان رسول نے 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ملزم نعمان رزاق کی ضمانت منظور کی۔

گزشتہ روز زیادتی کا  جھوٹا مقدمہ کرانے والی  لڑکی نے عدالت کے سامنے اعتراف فراڈکا بیان ریکارڈ کروادیاتھا۔ بیان کے مطابق   لڑکی نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض ملزم کے خلاف زیادتی کا کیس بنانے کا اعتراف کیا۔ 

لڑکی کے اعترافی بیان کے پیش نظر  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج  عدنان رسول نے ملزم نعمان رزاق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی سدرہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا۔

مصنف کے بارے میں