ورلڈکپ:  پاک بھارت میچ ری شیڈول ہونے کا امکان

11:00 AM, 26 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  نوراتری کے تہوار کی وجہ سےآئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت کا  15 اکتوبر کے میچ کی تاریخ تبدیل ہو نے کا امکان ہے۔ احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سیکیورٹی مشکل قرار  دےدی ہے۔  بھارتی سیکیورٹی اداروں نے بھی احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دے دیا۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسی معاملے پر ایک بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اتوار کے بجائے 14 اکتوبر کو ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ ایک روز پہلے کرنے کی صورت میں پاکستان کو لاجسٹک مسائل ہوسکتے ہیں کیونکہ پاکستان ٹیم کو 12 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں میچ کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہے۔

مزیدخبریں