سپریم کورٹ کے تین ججز نے جمہوریت کا قتل کردیا، عدالتی مارشل قبول نہیں کریں گے: مولانا فضل الرحمن 

11:58 PM, 26 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے تین ججز نے جمہوریت کا قتل کردیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کے تین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سےسپریم کورٹ نے جمھوریت کاعدالتی قتل کیا ھے۔ھم نےکبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

مزیدخبریں